سفیر پاکستان کی وزیرِ مائیگریشن کے ساتھ ملاقات

یونان میں پاکستان کے سفیر محمد ندیم خان نے یونان کے وزیر مائیگریشن نئوٹس میتراکس سے ملاقات کی اور دو طرفہ دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سفیر پاکستان نے وزیر مائیگریشن کے ساتھ یونان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی جن میں ویزہ کے حصول میں درپیش مسائل، نیلی وئیوئیوسی کے حامل افراد کو یونان واپس آنے کی مشکلات اور جزیرہ کریتی میں پاکستانی مزدوروں کی گرفتاری کے معملات شامل ہیں۔ وزیر مائیگریشن نے سفیر پاکستان کو ان معاملات کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ دونوں ممالک نے غیر قانونی سمگلنگ کی روک تھام اور جرائم پر قابو پانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ ملاقات میں معاون وزیر برائے مائگریشن یورگوس کاموتسکوس بھی شامل تھے۔

کاپی رائٹ 2024 سفارتخانہ پاکستان یونان۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔