کمیونٹی ویلفئیر اتاشی حیدر سلطان نے گریوینا جیل کا دورہ کیا

کمیونٹی ویلفئیر اتاشی حیدر سلطان نے گریوینا جیل کا دورہ کیا اور پاکستانی قیدیوں سے ملاقات کی۔ انھوں نے جیل کے مینیجر جناب ایوانیس کالیجیدیس سے بھی ملاقات کی اور رمضان المبارک میں قیدیوں کی ضروریات سے آگاہ کیا۔ انھوں نے قیدیوں میں امدادی سامان تقسیم کیا جس میں جائےنماز، کھانے پینے کا سامان، حفظان صحت کی اشیاء شامل ہیں۔ قیدیوں نے کمیونٹی ویلفئیر اتاشی سے مسائل پر بات چیت کی جن کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

کاپی رائٹ 2024 سفارتخانہ پاکستان یونان۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔