سفیر پاکستان نے تھیسالونیکی شہر میں آلینز پولیس کے چیف سے ملاقات کی۔

سفیر پاکستان جناب محمد ندیم خان نے کونسلر امیگریشن صفی اللہ جوکھیو کے ہمراہ تھیسالونیکی میں آلینز پولیس کے چیف جناب اپوستولو حاودولا سےملاقات کی اور دو طرفہ دلچسپی کے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں تھیسالونیکی شہر میں موجود پاکستانی شہریوں کی فلاح و بہبود سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں ڈپٹی چیف خریستوفوروس سیکاداکیس اور ریٹرنز ڈیپارٹمنٹ کے انجارج دیمیتریوس ساویدیس بھی موجود تھے۔

کاپی رائٹ 2024 سفارتخانہ پاکستان یونان۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔