سفیر پاکستان نے پارانیستی حراستی کیمپ کا دورہ کیا۔

سفیر پاکستان جناب محمد ندیم خان نے دراما میں پارانیستی حراستی کیمپ کا دورہ کیا۔ انھوں نے کیمپ کے چیف کونستادینوس نالبانیدیس سے ملاقات کی۔ انھوں نے کیمپ میں موجود پاکستانی قیدیوں کے مسائل سنے اور ان کو حل کرنے کے لیے جیل مینیجر سے تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں دراما پولیس کے ڈپٹی چیف ایوانیس پاپاتھاناسیوس اور دراما کے ایلینز پولیس کے چیف ایوانیس دیمیرجیس بھی موجود تھے۔

کاپی رائٹ 2024 سفارتخانہ پاکستان یونان۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔