سفیر پاکستان نے کسانتھی حراستی کیمپ کا دورہ کیا۔

سفیر پاکستان جناب محمد ندیم خان نے کونسلر امیگریشن صفی اللہ جوکھیو کے ہمراہ کسانتھی حراستی کیمپ کا دورہ کیا۔ کیمپ میں موجود پاکستانی قیدیوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے کیمپ کے ڈپٹی چیف تھاناسیس پاپازوغلو سے ملاقات کی اور قیدیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں آئی او ایم کا نمائدہ ارغیریس ستاوراکودیس بھی موجود تھے۔ سفیر پاکستان نے ائی او ایم کے مختلف پروگرام جن سے پاکستانی قیدی مستفید ہوتے ہیں کو سراہا۔

کاپی رائٹ 2024 سفارتخانہ پاکستان یونان۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔