سفیر پاکستان نے خانیہ جیل کا دورہ کیا۔

آج یونان میں پاکستان کے سفیر جناب محمد ندیم خان نے جزیرہ کریتی کی سب سے بڑی جیل خانیہ میں موجود پاکستانی قیدیوں سے ملاقات کی اور انکے مسائل سنے۔ انھوں نے جیل کے چیف سے تفصیلی ملاقات کی اور قیدیوں کی بہبود کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ سفیر پاکستان نے قیدیوں میں امدادی سامان بھی تقسیم کیا۔

کاپی رائٹ 2024 سفارتخانہ پاکستان یونان۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔