سفیر پاکستان کا ویری بوبی کا دورہ

سفیر پاکستان جناب محمد ندیم خان نے کمیونٹی ویلفئیر اتاشی اور سفارتخانہ کے اہلکاروں کے ہمراہ ویری بوبی کا دورہ کیا. گزشتہ روز جنگل میں لگنے والی آگ کی وجہ سے جو پاکستانی شہری متاثر ہوئے ہیں ان سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ متاثرہ افراد کو سفارت خانہ پاکستان کی طرف سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

کاپی رائٹ 2024 سفارتخانہ پاکستان یونان۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔