حکومت پاکستان نے پانچ (5) اور دس (10) سال کا مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ (ایم آر پی) متعارف کرایا ہے۔

  • پاکستان کا ہر شہری مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ حاصل کرنے کا حقدار ہے جوکے تمام قانونی مراحل کی تکمیل سے مشروط ہے۔

  • درخواست گزار کو مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ اپلائی کرنے کے لئے اصل شناختی کارڈ جو کہ زاد المعیاد نہ ہو، اصل پاسپورٹ اور ان کی کاپئیا

  • مشین ریڈ ایبل (ایم آر پی) پاسپورٹ کی درخواست جمع کروانے کے لئے کسی فارم اور تصویر کی ضرو

  • مشین ریڈ ایبل (ایم آر پی) پاسپورٹ اپلائی کرنے کا پراسس کسی اپوانٹمنٹ کے بغیر "پہلے آئیں پہلے پائیں" کی بنیاد پ

  • مشین ریڈ ایبل (ایم آر پی) کو ای میل یا کسی نمائندے کے توسط سے جاری یا تجدید نہیں کیا جاسکتا اور درخواست گزار کا خود

  • مشین ریڈ ایبل (ایم آر پی) پاسپورٹ میں کسی ترمیم کی اجازت نہیں ہے۔ ترمیم کی صورت میں درخواست دہندہ کو نئے پاسپورٹ کے لئے درخواست دینا ہو گی۔

  •  شناختی کارڈ پرتاریخ پیدائش صرف سن ہونے کی صورت میں مکمل تاریخ پیدائش یکم جنوری تصور کی جائے گی۔ مثلاً 1965 لکھا ہونے کی صورت میں ، مشین ریڈ ایبل (ایم آر پی) پاسپورٹ میں اس کو 1/1/1965لکھاجائے
18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لئے مشین ریڈ ایبل (ایم آر پی) پاسپورٹ کی درخواست کے لئے بنیادی کوائف:
  • درخواست گزار (افراد) کا خود موجود ہونا۔

  • بینک کی نصب شدہ مشین میں ڈپازٹ فیس/ پاسپورٹ فیس کی رسید، (نقد صرف 2 یورو اضافی بینک کمیشن کے)۔

  • فوٹو کاپی کے ساتھ اصل ویلڈ NICOP / CNIC۔ (شناختی کارڈ پر موجود تصویر زیادہ پرانی ہونے کی صورت میں ڈیٹا بلاک ہو سکتا ہے)۔

  • فوٹو کاپی کے ساتھ اصل پاکستانی پاسپورٹ۔

  • سرکاری ملازمین کے لئے پاسپورٹ ہیڈ کوارٹر سے (NOC) لازمی ہے۔

  • بینک کی نصب شدہ مشین میں ڈپازٹ فیس/ پاسپورٹ فیس کی رسید، (نقد صرف 2 یورو اضافی بینک فیس کے)۔

نوٹ:

شادی شدہ خواتین کا اپنے CNIC / NICOP / SMART CARD پر شوہر کا نام ہونا لازمی ہے بصورت دیگر والد کا نام ایم آر پی پر لکھا جائے گا۔

  • غلط نام یا غلط اکاونٹ میں جمع شدہ فیس ناقابل واپسی ہے۔

  • غلط فیس/ ٹرانزیکشن کے مسلے کی صورت میں مندرجہ ذیل نمبر پر بینک حکام سے رابطہ کریں:   2103288000/182838
18 سال یا اس سے کم عمر کے افراد کے لئے مشین ریڈ ایبل (ایم آر پی) پاسپورٹ کی درخواست کے لئے بنیادی کوائف:
  • نومولود بچوں کے لئے بچوں کا اصل سی این آئی سی / سمارٹ کارڈ ، تصدیق شدہ پیدائش کا سرٹیفکیٹ (انگریزی میں ترجمہ شدہ) ، والدین کا اصل پاسپورٹ اور شناختی کارڈ ، اصلی پیدائشی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور ان کی تمام کاپیاں۔

  • اٹھارہ سال سے کم عمر بچے کے پاسپورٹ کے اجراء کے لیے بچے کی والدہ کا پاسپورٹ ان کے شوہر کے نام کے ساتھ موجود ہونا لازم ہے۔ لہٰذا پہلے والدہ کا پاسپورٹ اپنے شوہر کے نام کے ساتھ بنے گا اور اس کے بعد بچے کا پاسپورٹ بنے گا۔ نادرہ اور پاسپورٹ کے ریکارڈ میں بچے کے والدین کا ایک دوسرے کے ساتھ شادی شدہ ہونا ضروری ہے، جس کے بعد ہی بچے کا پاسپورٹ بن سکتا ہے۔اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں اور نابالغوں کے لئے والدین کا ساتھ آنا لازمی ہے۔
پاسپورٹ پروسیسنگ کا وقت

ارجنٹ 2-3 ہفتے (تمام قانونی مراحل کے بعد)

نارمل 3-4 ہفتے (تمام قانونی مراحل کےبعد)

مشین ریڈ ایبل (ایم آر پی) پاسپورٹ کی وصولی:
  • پاسپورٹ کی فراہمی / وصولی میں تاخیر ممکن ہے کیونکہ پاسپورٹ بننے کا عمل پاسپورٹ ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں مکمل ہونے کے بعد ہی ایمبیسی کو وصول ہوتے ہیں۔

  • ہماری ویب سائٹ اور آن لائن ٹریکنگ سسٹم پر آپ اپنے ایم آر پی کے اسٹیٹس کی جانچ کرسکتے ہیں۔ جن کی تفصیلات ٹوکن پردرج ہیں۔

درخواست گزار مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ (ایم آر پی) کے حصول کے لئے مشن میں درج ذیل مراحل سے گزرے گا:

  • فیس کا جمع کروانا۔

  • کسٹمر سروس کاؤنٹر پر درخواست دہندہ کی آمد اور کاغزات کی جانچ پڑتال

  • ٹوکن کاؤنٹر + تصویر کشی۔

  • بائیومیٹرک ڈیٹا کیپچرنگ۔ یعنی (فنگر پرنٹ)

  • ڈیٹا انٹری.

  • ریکارڈ کے مطابق تصدیق۔ (ای سی ایل / بی ایل)

  • اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا انٹرویو اور فیصلہ۔

  • پاسپورٹ ڈیلیوری کاؤنٹر

پہلہ مرحلہ - کسٹمر سروس کاؤنٹر پر درخواست دہندہ کی آمد:

  • درخواست گزار اپنے تمام مطلوبہ کاغذات کے ساتھ کسٹمر سروس کاؤنٹر سے رابطہ کریں گے۔

  • کاغذات کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد درخواست گزار کو فیس جمع کرنے اور باقی کے مراحل کے بارنے میں اگاہی دی جائے گی۔

  • درخواست دہندہ کے پاس تمام مطلوبہ دستاویزات موجود ہونے کی صورت میں ٹوکن کاؤنٹرکی طرف راہنمائی کی جائے گی۔

  • ہر درخواست دہندہ کو عمر اور کیس کی نوعیت کے حوالے سے علیحدہ علیحدہ پاسپورٹ جاری کیا جائے گا۔

  • والدین کے مشین ریڈ ایبل (ایم آر پی) پاسپورٹ میں بچوں کے ناموں کو شامل کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

دوسرا مرحلہ - ٹوکن کاؤنٹر + تصویر کشی:
  • درخواست گزار اصل CNIC / سمارٹ کارڈ / NICOP، فیس کی رسید اور دیگر مطلوبہ دستاویزات فراہم کرے گا۔

  • کیمرا آپریٹر درخواست گزاروں کی تصویر اور کوائف کے اندراج کرنے کے بعد ٹوکن درخواست گزار کو جاری کیا جائے گا۔

تیسرا مرحلہ - بائیو میٹرک ڈیٹا کیپچر (فنگر پرنٹ):

  • ٹوکن حاصل کرنے کے بعد درخواست دہندہ بائیو میٹرک کیپچرنگ کاؤنٹر میں جیسے ہی اس کا ٹوکن ظاہر ہوگا بائیو میٹرک کاؤنٹر سے رجوع کرے گا۔

  • کاؤنٹر پر ڈیٹا انٹری آپریٹردرخواست گزارکے دائیں انگوٹھے ، دائیں شہادت کی انگلی ، بائیں انگوٹھے اور بائیں ہاتھ کی انگلی کے پرنٹس کو کیپچر کرے گا۔

چوتھا مرحلہ - ڈیٹا انٹری:

  • درخواست دہندہ کاؤنٹر پر جیسے ہی اس کا ٹوکن نمبر ظاہر ہوتا ہے ڈیٹا انٹری کاؤنٹرز سے رجوع کرے گا۔

  • ڈیٹا انٹری آپریٹر درخواست دہندہ کے دی گئی معلومات کی بنیاد پر درخواست دہندہ کا تمام مطلوبہ ڈیٹا اندراج کرے گا۔

  • ڈیٹا میں کسی قسم کی ترمیم کی صورت میں ، درخواست دہندہ کو ڈیٹا انٹری آپریٹر کی رہنمائی کرناضروری ہے۔ ڈیٹا انٹری کے مکمل ہونے کے بعد ڈیٹا انٹری فارم پرنٹ ہوگا اور درخواست دہندہ کے پاس تصدیق کے لئے پیش کیا جائے گا۔

  • درخواست دہندہ فارم پر اپنے تمام کوائف کی تصدیق کے بعد دستخط کرے گا۔
  • نوٹ:  درخواست گزار کا ڈیٹا میں کسی قسم کی تبدیلی اس مرحلے بتانا ضروری ہے ۔ ایک بار کوائف کے اندراج کے بعد کسی بھی تبدیلی کی صورت میں ٹوکن کو منسوخ کیا جائے گا اور درخواست دہندگان کو مکمل پراسس سے گزرنا پڑے گا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا پاسپورٹ کے اجرا یا کسی فیصلے کے بعد کوئی تبدیلی نہیں ہوسکتی ہے۔

  • مشین ریڈیبل پاسپورٹ آپ کے ڈیٹا فارم پر موجود کوائف کے مطابق بن کر آئے گا۔ لہذا درخواست گزار سے التماس ہے کہ فارم دستخط کرنے سے پہلے اپنے کوائف اچھے سے چیک کر لیں بعد ازاں کسی غلطی کی صورت میں سفارت خانہ یا پاسپورٹ سیکشن ذمہدار نیں ہو گا۔

پانچواں مرحلہ - ریکارڈ کے مطابق تصدیق (ای سی ایل / بی ایل):

  • ریکارڈ کے مطابق ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) اور بلیک لسٹ (بی ایل) وغیرہ کی تصدیق عمل میں لائی جائے گی۔

چھٹا مرحلہ - اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا انٹرویو اور فیصلہ:

  • آخرمیں درخواست گزار اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے سامنے پیش ہوگا جب اس کا ٹوکن تمام اصل دستاویزات کے ساتھ اے ڈی کاؤنٹر پر ظاہر ہوگا۔

  • اسسٹنٹ ڈائریکٹر درخواست دہندہ سے انٹرویو لے گا اور درخواست گزارکے پاسپورٹ کے متعلق تمام (کوڈل) قانونی مراحل کے مطابق اپنا فیصلہ سنائے گا ۔

  • نوٹ: درخواست گزار کی قومی حیثیت / کوائف کے بارے میں ذرا سا بھی شک ، قومی حیثیت کی تصدیق کے لئے حکومت / وزارتِ داخلہ/ پاسپورٹ ہیڈ کوارٹر کے وضع کردا قانون/ پالیسی کے مطابق فیصلہ لیا جائے گا۔

پاسپورٹ کی تیاری کا دورانیہ:

  • مندرجہ بالا مراحل کی کامیابی سے تکمیل کے بعد ، درخواست دہندہ کوپاسپورٹ کی وصولی کا وقت دیا جائے گا:

    • ارجنٹ 2-3 ہفتے (تمام قانونی مراحل کے بعد)

    • نارمل 3-4 ہفتے (تمام قانونی مراحل کے بعد)


نوٹ: درخواست دہندگان کوہیڈ کوارٹر سے بھیجے گئے پاسپورٹ کو مقررہ پروسیسنگ کی مدت کے اندر ایس ایم ایس اور آن لائن پاسپورٹ ٹریکنگ سسٹم کے ذریعہ چیک کیا جاسکتا ہے۔ جن کی تفصیلات ٹوکن پر درج ہیں پاسپورٹ کی فراہمی / وصولی میں تاخیر ممکن ہے کیونکہ پاسپورٹ بننے کا عمل پاسپورٹ ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں مکمل ہونے کے بعد ہی ایمبیسی کو وصول ہوتے ہیں۔

پاسپورٹ بنانے کے مراحل:

فیس کا چارٹ


 پاسپورٹ کی قسم

10 سال کی مدت کے لئے

5 سال کی مدت کے لئے

صفحات

نارمل

63 یورو

35 یورو

36 صفحات

 

117 یورو

65 یورو

72 صفحات

 

126 یورو

70 یورو

100 صفحات

ارجنٹ

108 یورو

60 یورو

36 صفحات

 

180 یورو

100 یورو

72 صفحات

 

234 یورو

130 یورو

100 صفحات

پہلی بار گم
ہونے کی صورت میں

126 یورو

70 یورو

36 صفحات (نارمل )

 

324 یورو

180 یورو

36 صفحات (ارجنٹ )

دوسری بار گم
ہونے کی صورت میں

252 یورو

140 یورو

36 صفحات (نارمل )

 

648 یورو

360 یورو

36 صفحات (ارجنٹ )

تیسری بار گم
ہونے کی صورت میں

ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے ذریعہ منظوری درکارہے

کاپی رائٹ 2024 سفارتخانہ پاکستان یونان۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔