پاکستان اور یونان کی حکومتو ں کے درمیان دوہری شہریت کا کوئی معاہدہ نہیں ہے۔

پاکستانی شہریت ترک کرنے کے لئے درخواست دہندہ مندجہ ذیل دستاویزات لے کر سفارت خانہ پاکستان میں تشریف لائیں۔

  • پاکستانی شہریت ترک کرنے کے لئے درخواست دہندہ کا 21 سال یا اس سےذیادہ ہونا ضروری ہے۔

  • موجودہ پاکستانی پاسپورٹ کی کاپی

  • پچھلے تمام پاسپورٹ( اصل) ساتھ لائیں

  • تمام موجودہ اور سابقہ پاکستانی شناختی کارڈ بمعہ ٖفوٹو کاپیاں

  • یونانی شہریت کی پیش کش کا لیٹر (انگریزی ترجمہ)

  • یونانی پاسپورٹ کی فوٹوکاپی

  • 6 عدد نئی کھینچی گئی تصاویر(پاسپورٹ سائز اور سفید پسِ منظرکے ساتھ)

  • 15 یورو فیس سفارت خانہ میں نصب مشین میں جمع کروانی ہو گی (اس میں 2 € بینک فیس شامل نہیں ہے)۔

  • غلط فیس/ ٹرانزیکشن کے مسلے کی صورت میں مندرجہ ذیل نمبر پر بینک حکام سے رابطہ کریں:  2103288000/182838


کاپی رائٹ 2024 سفارتخانہ پاکستان یونان۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔