پریس ریلیز

یونان میں پاکستان کے سفیر جناب محمد ندیم خان نے آج یونان کے سب سے بڑے جزیرے کریتی کے پولیس چیف جنرل اندونی روجاکیس سے ملاقات کی اور دو طرفہ دلچسپی کے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں جزیرے میں موجود پاکستانی شہریوں کی فلاح و بہبود سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی۔ سفیر پاکستان جزیرہ کریتی کے دو روزہ دورے پر ہیں اور جزیرہ کے اعلی سطح کے حکام سے ملاقاتوں کے ساتھ وہ کمیونٹی کے لیے لگائے گئے دو روزہ قونصلر کیمپ میں پاکستانی شہریوں سے ملاقات کریں گے۔

کاپی رائٹ 2024 سفارتخانہ پاکستان یونان۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔