سفیر پاکستان کی کریتی اراکلیو میں اعلٰی حکام سے ملاقات۔

سفیر پاکستان جناب محمد ندیم خان نے آج کریتی شہر اراکلیون کے اعلٰی پولیس حکام، جن میں پولیس چیف نیکولاوس سپیریداکیس اور ایلینز پولیس کے چیف کاتیامانیس شامل ہیں، سے ملاقات کی۔ ملاقات میں امیگریشن امور سے متعلق دونوں ممالک کے باہمی اشتراک کا جائزہ لیا گیا اور اغوا برائے تاوان، انسانی سمگلنگ، منی لانڈرنگ اور اس سے متعلقہ دیگر جرائم کی روک تھام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کاپی رائٹ 2024 سفارتخانہ پاکستان یونان۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔